| 1 | 清影 | 鲁璐 |
| 2 | 不爱我的我不爱 | 苏打虫 |
| 3 | 부디 잊지말고, 떠나지말아요 | NXPS |
| 4 | 透明な世界 | みたにみく |
| 5 | 虚构 | h3R3 |
| 6 | 爱的奉献 | 辰梦呓语 |
| 7 | Tears | BRADD |
| 8 | LIKE WATER | WADE DAO/SOWUT |
| 9 | さくらいろ | ハートタルト |
| 10 | Bayrischer Landler | Blasorchester Hansi Schindler |
Eman Club/Ali Muavia
作词 : Waseem Hijazi
作曲 : Waseem Hijazi
ہمیں ٹُوٹے دِلوں میں پِھر اُمِیدوں کو جَگانا ہے
ہمیں مایُوس چَہرُوں پر تَبَسُّم پِھر سَجانا ہے
ہمیں تاریک راتوں کو مُنَوَر کرتے جانا ہے
ہمیں بُجھتے چَراغُوں میں لَہُو دِل کا جَلانا ہے
شبِ ظُلمَت کے پَنجُوں سے زَمانے کو چُھڑانا ہے
اُجالُوں کا نیا سُورج اُفَق پہ لے کے آنا ہے
یَقیں دِل میں بِٹھانا ہے جِگَر کو آزمانا ہے
ہمیں ہر حال میں اپنا مُقَدر خود بنانا ہے
ہمیں چِنگاریوں کو آتشِ سوزاں بنانا ہے
ہمیں قَطرُوں کو اک قُلزُم کی صُورت میں بَہانا ہے
اِرادُوں کو جَواں رکھ کر قَدَم آگے بڑھانا ہے
مَصائِب کے ہِمالَہ کو ہمیں سَر کر کے جانا ہے
ہمیں چَلنا ہے مُسکا کر سَدا دُشوار رَستُوں پر
اِنہی دُشوار رَستُوں سے ہمیں مَنزِل کو پانا ہے
سَمَندَر کی تَہُوں سے اک نَیا طُوفاں اُٹھانا ہے
تَلاطُم خَیز موجُوں میں قَدَم آگے بڑھانا ہے
ہمیں عَزمِ مُصَمَم سے ہَوا کا رُخ بَدَلنا ہے
ہمیں گردابِ ہستی سے کِنارہ خود بَنانا ہے
بَھنوَر اور تُند طُوفاں سے سَفینے کو بَچانا ہے
بَچا کر پھر اسے ہم نے لَبِ ساحِل پہ لانا ہے
نِکلنا ہے ہمیں ہر حال میں پَستی کی دَلدَل سے
بُلَندی کی نئی حَد کو ہمیں چُھو کر دِکھانا ہے
ہمیں دُنیا کو دِکھلانے ہیں کَرتَب شاہبازی کے
سِتاروں سے پَرے نیلے فَلَک تک ہم کو جانا ہے
ہمیں ماہِ مُبیں بَن کر سِیاہ شَب میں چَمَکنا ہے
سِتارُوں کی طرح ہم کو سَحَر تک جَگمَگانا ہے
ہمیں وِیران گُلشَن میں بَہاریں پِھر سے لانی ہیں
خِزاں کے قَہر سے اپنے چَمَن کو اب بَچانا ہے
ہمیں خُونِ جِگَر سے اب نئی تاریخ لِکھنی ہے
ہمیں نَقشِ کُہَن کو اب زَمانے سے مِٹانا ہے
حِجازی وَقت کا دھارا ہمیں پھر سے بَدلنا ہے
جَہانِ نَو میں اپنا نَقشِ دائِم چھوڑ جانا ہے
Eman Club/Ali Muavia